جو پلاٹ بیچنے کی نیت سے خریدا ہو اس کی زکاۃ کا حکم
سوال
میری ملکیت میں 3پلاٹ ہیں، ان سب کو بیچ کر ایک گھر بنانے کا ارادہ ہے، اس بارے میں زکاۃ کا کیا حکم ہے؟
جواب
اگر آپ نے یہ تینوں پلاٹ اسی لیے خریدے ہیں کہ ان کو بیچ کر اس کی رقم سے گھر بنائیں گے تو ان تینوں کی موجودہ قیمت پر زکاۃ کی ادائیگی لازم ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201539
تاریخ26-05-2019

