کیا اشراق کی نماز میں سورہ کافرون اور اخلاص پڑھنے کی روایت ہے؟
سوال
اکیا شراق کی نماز میں سورہ کافرون اور اخلاص پڑھنے کی روایت ثابت ہے؟
جواب
فجر کی دو سنتوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سورہ کافرون اور سورہ اخلاص پڑھنا تو روایات میں آتا ہے، اسی طرح مغرب کی دو سنتوں میں بھی اس کا ذکر آتا ہے، لیکن اشراق کی نماز میں ان دو سورتوں کا پڑھنا تلاش کے باوجود ہمیں کسی روایت میں نہیں مل سکا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201529
تاریخ26-05-2019

