تراویح کی چند رکعات میں مقدار پوری کر کے بقیہ رکعات میں چھوٹی سورتیں پڑھنا
سوال
جب تراویح میں روزانہ 2 یا 3 پارے سنانا ہوتے ہیں اس کو 10 یا 12 رکعت میں پورے کرے اور پھر اور رکعت چھوٹی چھوٹی سورتوں میں پڑھائیں آیا اس میں کوئی کراہت ہے ؟
جواب
تراویح میں دو چیزیں سنت ہیں، اول یہ کہ تراویح میں مکمل قرآن ختم کرنا اور دوم یہ کہ تراویح روزانہ بیس رکعت پڑھی جائے، اگر یہ دونوں سنتیں پوری کی جا رہی ہوں تو سوال میں مذکورہ صورت پر عمل کرنے کی گنجائش ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201526
تاریخ26-05-2019

