روزے یا نماز کی حالت میں تلاوت کی وجہ سے منہ میں جمع ہونے والا تھوک نگلنا
سوال
قرآن کی تلاوت کے وقت منہ میں تھوک جمع ہو جائے تو اس کو نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا تو کیا نماز کی حالت میں بھی ایسا ہی ہے کہ نماز میں بھی تھوک نگلنے سے روزہ نہیں ٹوٹے گا؟
جواب
جی ہاں! نماز کی حالت میں بھی اگر منہ میں کچھ تھوک جمع ہو جائے اور اس کو نگل لیا جائے تو اس سے نماز اور روزے پر اثر نہیں پڑے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201522
تاریخ26-05-2019

