رمضان میں بیوی سے ازدواجی تعلقات
سوال
کیا رمضان کے مہینے میں شوہر اپنی بیوی سے مل سکتا ہے؟
جواب
رمضان المبارک میں طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک (یعنی روزے کی حالت میں) بیوی کے ساتھ ہم بستری کرنا جائز نہیں ہے۔ رمضان کی رات میں (غروب کے بعد سے سحری کا وقت ختم ہونے تک) بیوی کے ساتھ ازدواجی تعلقات قائم کرنا حلال ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201520
تاریخ26-05-2019

