بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

سجدہ میں جاتے وقت ہاتھوں کو گھٹنوں پر رکھنا

سوال

ہمارے ہاں یہ بات مشہور ہے کہ آدمی جب رکوع سے اٹھ کر سجدے میں جاتے وقت اگر گھٹنوں پر ہاتھ رکھ لے تو اس پر سجدہ سہو واجب ہے ،کیا یہ صحیح ہے ؟

جواب

رکوع کے بعد سجدہ میں جا تے ہو ئے ہاتھ گھٹنوں پر رکھ کر جانا بلا کراہت درست ہے۔ ا س سے سجدہ سہولازم نہیں ہوتا۔ آپ کے ہاں اگر یہ بات مشہور ہے تو یہ درست نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201504
تاریخ25-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں