مانگنے والے غریبوں کو زکاۃ دینا
سوال
فقیر کو زکاۃ کی رقم سے 20 یا30یا 50روپے دینا جو روڈ پر کھڑے ہوں، یا دکان پر آجائے خواہ وہ آدمی ہو یاعورت ہو یا چھوٹا بچہ ہو، کیا یہ صحیح ہے یانہیں؟
جواب
صورتِ مسئولہ اگر ان مانگنے والوں کی ظاہری حالت دیکھ کر، یا ان کے بتانے سے اطمینان ہو یا غالب گمان ہو کہ یہ مستحقِ زکاۃ ہیں تو ان کو زکاۃ دینے سے زکاۃ ادا ہوجائے گی، خواہ مرد ہو یا عورت، یا سمجھ دار بچہ ہو، اگر بچہ بہت چھوٹا اور ناسمجھ ہو تو اس کو زکاۃ دینے سے زکاۃ ادا نہیں ہوگی۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

