بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کو روزے کی حالت میں ماہواری شروع ہوگئی تو روزہ اور باقی دن کھانے پینے کا حکم

سوال

اگر کوئی عورت روزے کی حالت میں ہو, اچانک اسے ماہواری آجائے,کیا اس کا روزہ باقی ہے یا ٹوٹ جائے گا؟ اگر روزہ ٹوٹ جاتا ہے,تو پھر وہ جس وقت چاہے کھا پی سکتی ہے؟

جواب

روزہ کی حالت میں حیض شروع ہوجانے سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، ایسی عورت کے لیے کھانا پینا جائز ہے، اور اس کو روزے داروں کی مشابہت اختیار کرنا درست نہیں ہے،  البتہ اس کو چاہیے کہ دوسروں کے سامنے نہ کھائے، اس لیے کہ ایک  تو اس میں رمضان کا احترام ہے ، دوسرے یہ حیا کا تقاضا بھی ہے ، ورنہ کھانے پینے سے حالتِ ناپاکی کا اظہار و اعلان ہوگا ۔

فتاوی عالمگیری میں ہے :
"وإذا حاضت المرأة أو نفست أفطرت، کذا في الهدایة". (الفتاوی الهندیة، جلد اول، صفحه 228 دارالکتب العلمیة بیروت لبنان)

حاشیۃ الطحطاوی علی المراقی میں ہے:

’’ وأما في حالة تحقق الحیض و النفاس فیحرم الإمساک؛ لأن الصوم منهما حرام، والتشبه بالحرام حرام‘‘. (ص:678) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201488
تاریخ25-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں