بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

امام نے آیتِ سجدہ پر سجدہ کرنے کے بعد کھڑے ہوکر سورہ فاتحہ پڑھ لی تو کیا سجدہ سہو واجب ہوگا؟

سوال

ایک شخص نے آیتِ سجدہ پڑھی اور  سجدہ کرکے  جب تلاوت کے لیے کھڑا ہوا  تب دوبارہ غلطی سے سورہ فاتحہ تلاوت کرنا شروع کر دیا۔  پوچھنا ہے کیا سورہ فاتحہ پوری یا دو چار آیت پڑھنے سے سجدہ سہو واجب ہوگا ؟

جواب

واضح رہے کہ فرائض کی پہلی دو رکعات اور سنن و نوافل کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ ایک مرتبہ پڑھنا واجب ہے، اگر کوئی سہواً سورہ فاتحہ ایک سے زائد مرتبہ تسلسل سے  پڑھ لے تو تکرارِ واجب کی وجہ سجدہ سہو واجب ہوتا ہے، البتہ اگر فرض کی پہلی دو رکعات یا تراویح  کی کسی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد بقدرِ واجب قراءت کرنے کے بعد سورہ فاتحہ مکرر پڑھ لی تو سجدہ سہو واجب نہیں ہوتا، لہذا صورتِ مسئولہ آیتِ سجدہ پر سجدہ کرنے کے بعد کھڑے ہوکر دوبارہ سورتِ فاتحہ پڑھنے کی وجہ سے سجدہ سہو واجب نہ ہوگا، جیساکہ فتاوی ہندیہ میں ہے:

"وَلَوْ كَرَّرَهَا فِي الْأُولَيَيْنِ يَجِبُ عَلَيْهِ سُجُودُ السَّهْوِ بِخِلَافِ مَا لَوْ أَعَادَهَا بَعْدَ السُّورَةِ أَوْ كَرَّرَهَا فِي الْأُخْرَيَيْنِ، كَذَا فِي التَّبْيِينِ". (الْبَابُ الثَّانِي عَشَرَ فِي سُجُودِ السَّهْوِ، ١/ ١٢٦) فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201476
تاریخ25-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں