حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کرنے کا حکم
سوال
زید نے ایک عورت کا دودھ پیا، اب زید کے حقیقی بھائی کا نکاح اس عورت کی لڑکی سے ہو سکتا ہے؟
جواب
زید کے بھائی کا اپنے حقیقی بھائی کی رضاعی بہن سے نکاح کرنا جائزہے؛ اس لیے کہ یہ دونوں ایک دوسرے کے لیے اجنبی ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201475
تاریخ25-05-2019

