سامانِ تجارت پر زکاۃ
سوال
کوئی بھی جائیداد (مکان یا پلاٹ) اگر بیچنے کی غرض سے خریدا جائے، اس پر زکاۃ لاگو ہو گی؟
جواب
جی ہاں! اس لیے کہ جب خریدتے وقت یہ نیت ہو تو یہ سامانِ تجارت بن جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201469
تاریخ25-05-2019

