زکاۃ کی رقم سے پانی کا نلکا لگوانا
سوال
کیا زکاۃ کی رقم سے کسی جگہ نلکا لگایا جا سکتا ہے، جس سے لوگ مستفید ہوں؟
جواب
زکاۃ کی رقم کسی مسلمان مستحقِ زکاۃ شخص کو مالک بناکر دینا ضروری ہوتا ہے، زکاۃ کی رقم سے رفاہی تعمیراتی کام کروانے سے زکاۃ ادا نہیں ہوتی، لہذا زکاۃ کی رقم سے نلکا نہیں لگایا جاسکتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201365
تاریخ22-05-2019

