جبریل نام رکھنے کا حکم
سوال
لڑ کے کا نام جبرائیل رکھ سکتے ہیں یا نہیں؟ اگر رکھ سکتے ہیں تو ساتھ میں باپ کا نام لگا سکتے ہیں؟ یا مُحَمَّد لگا سکتےہیں؟
جواب
’’جبرائیل‘‘ یا دیگر فرشتوں کے نام پر بچے کا نام رکھنا مکروہ ہے۔
شرح السنة (12 / 336):
"ويكره التسمي بأسماء الملائكة مثل جبريل وميكائيل؛ لأن عمر ابن الخطاب رضي الله عنه قد كره ذلك، ولم يأتنا عن أحد من الصحابة ولا التابعين أنه سمى ولداً له باسم أحد منهم، هذا قول حميد بن زنجوية". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

