بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رمضان کا روزہ توڑنے کی صورت میں قضا و کفارہ دونوں لازم ہیں

سوال

رمضان کا فرضی روزہ رکھ کر توڑنے سے صرف قضاہے  یا کفارہ بھی؟

جواب

رمضان کے جس روزے کی نیت صبح صادق سے پہلے کرلی ہو، اسے کسی شرعی عذر (مرضِ شدید یا شرعی سفر) کے بغیر اگر کسی نے توڑ دیا تو اس روزے کی قضا کے علاوہ کفارہ بھی ادا کرنا لازم ہوگا۔ صحت مند آدمی کو کفارے میں دو ماہ کے مسلسل روزے رکھنا لازم ہوں گے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201350
تاریخ21-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں