بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

طوطے پالنا

سوال

طوطا پالنا کیسا ہے؟  بعض لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اگر ان پرندوں کو گھر میں پالتے ہیں تو یہ بد دعا دیتے ہیں تو کیا اس بات کی کوئی حقیقت ہے؟

جواب

طوطا یا اسی طرح دیگر پرندے پالنا شرعاً جائز ہے بشرطیکہ ان کی بھر پور دیکھ بھال (خوراک وغیرہ اور بیمار ہونے کی صورت میں علاج معالجہ) کا بندوبست کیا جائے، خود پرندوں کو یا ان سے گردوپیش دیگر افراد کو کسی قسم کی اذیت نہ ہو۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ کے چھوٹے بھائی سے پرندہ پالنا ثابت ہے، بعد ازاں وہ مرگیا تو وہ افسردہ رہتے تھے، بنا بریں آں حضرت ﷺ ان سے اس حوالے سے دل لگی بھی فرماتے تھے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201329
تاریخ21-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں