محمد اجود رحمٰن نام رکھنے کا حکم
سوال
میں نے اپنے بیٹے کا نام ’’محمد اجود‘‘ رکھا ہے ۔کیا میں ’’اجود‘‘ کے ساتھ ’’رحمان‘‘ لگا سکتا ہوں ؟
جواب
’’محمد اجود‘‘ نام درست ہے، اس کے ساتھ ’’رحمٰن‘‘ لگانا درست نہیں ہے، کیوں کہ ’’رحمٰن‘‘ نام اللہ کے ساتھ خاص ہے، مخلوق کے لیے یہ نام رکھنا جائز نہیں ہے، البتہ اگر لفظ ’’رحمٰن‘‘ سے پہلے ’’عبد‘‘ لگاکر ’’عبد الرحمٰن‘‘ نام رکھا جائے تو یہ جائز ہے، بلکہ اللہ کے ہاں پسندیدہ ناموں میں سے ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201319
تاریخ21-05-2019

