بغیر وضو کے موبائل میں سے دیکھ کر قرآن کریم کی تلاوت کرنے کا حکم
سوال
کیا موبائل میں قرآن مجید بغیر وضو پڑھا جا سکتا ہے؟
جواب
وضو کے بغیر قرآنِ کریم کی تلاو ت جائز ہے، لیکن قرآنِ کریم کو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے، اس لیے موبائل کی اسکرین پر اگر قرآن کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو وضو کے بغیر چھونا جائز نہیں ہے ، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے چھونا جائز ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201315
تاریخ20-05-2019

