ایک ساتھ تین طلاق دینے کا حکم
سوال
کیا ایک ساتھ تین طلاق دینے سے تین طلاق واقع ہو جاتی ہیں؟
جواب
اگرچہ تین طلاق ایک ساتھ دینا شرعاً مکروہ وممنوع ہے، تاہم اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو ایک ساتھ تین طلاقیں دے دے تو تین طلاقیں واقع ہو جاتی ہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201308
تاریخ20-05-2019

