بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فروخت کرنے کی نیت سے لئے گئے پلاٹ پر زکوۃ

سوال

میری ملکیت میں 8پلاٹ ہیں، ان سب کو بیچ کر ایک گھر بنانے کا ارادہ ہے، جب کہ میرا پہلے سے ایک گھر موجود ہے، اس بارے میں زکاۃ کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ تمام پلاٹ کی ہر سال کی مارکیٹ ویلیو معلوم کرکے کل کا ڈھائی فی صد بطورِ زکاۃ ادا کرنا آپ پر لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201300
تاریخ20-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں