بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزے میں مشت زنی کرنا

سوال

اگر کسی نے اپنے اختیار سے روزہ میں منی نکالی تو کیا حکم ہے؟ اور اس کفارہ اور قضا دونوں لازم ہے؟

جواب

اگر روزے کے دوران مشت زنی کے ذریعہ انزال ہوگیا تواس سے  روزہ فاسد ہوجائے گا، بعد میں  روزے کی قضا لازم ہے، مگر کفارہ لازم نہیں ہے۔

البتہ مشت زنی کرنا گناہِ کبیرہ ہے اور احادیثِ مبارکہ میں اس پر سخت وعیدیں وارد ہوئی ہیں، اس لیے بہر صورت اجتناب لازم ہے، اور اگر ایسا فعل ہوگیا ہو تو صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرے۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201295
تاریخ20-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں