سجدہ سہو واجب نہ ہونے کی صورت میں سجدہ سہو کر لینے کا حکم
سوال
سجدہ سہو واجب نہیں ہوا تو پھر سجدہ کرلیا، اس نے گمان کیا شاید سجدہ سہو واجب ہوگیا، اس سے نماز فاسد ہوگی یا نہیں؟
جواب
اگر کسی آدمی پر سجدہ سہو واجب نہ ہو اور وہ سجدہ کر لے تو اس سے نماز فاسد نہیں ہوتی، نماز ہو جاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201290
تاریخ20-05-2019

