جس جانور کا منہ معمولی سا ٹیڑھا ہو اس کی قربانی کا حکم
سوال
جس جانور کا منہ ٹیڑھا ہو معمولی سا، کیا اس کی قربانی ہوجائے گی؟
جواب
فقہاءِ کرام نے قربانی سے مانع جن عیوب کا ذکر کیا ہے ان میں منہ کے معمولی ٹیڑھے ہونے کا ذکر نہیں ہے، اس لیے جس جانور کا منہ معمولی سا ٹیڑھا ہو اس کی قربانی کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201270
تاریخ20-05-2019

