ایک دو تین جا تو مجھ پر مطلقہ ہے، کہنے سے کتنی طلاق واقع ہوئیں؟
سوال
" ایک دو تین جا تو مجھ پر مطلقہ ہے" یہ الفاظ اپنی بیوی سے دو مرتبہ بولے،اب کیا حکم ہے؟
جواب
ایک دو تین یہ جملہ لغو شمار ہوگا، جا تو مجھ پر مطلقہ ہے؛ اس جملہ سے طلاقِ رجعی واقع ہوجائے گی،پس صورتِ مسئولہ میں شوہر نے مذکورہ جملہ چوں کہ دو مرتبہ کہا ہے؛ لہذا اس سے دو طلاق رجعی واقع ہوگئی ہیں، دوران عدت شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہوگا، البتہ عدت کے دوران رجوع نہ کرنے کی صورت میں عدت کی تکمیل کے ساتھ ہی مذکورہ شخص کی بیوی اس کے نکاح سے آزاد ہوجائے گی، تاہم باہمی رضامندی سے نئے مہر کے ساتھ تجدید نکاح جائز ہوگا، بہر صورت آئندہ مذکورہ شخص کو صرف ایک طلاق کا حق حاصل ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

