زمین پر زکاۃ کا حکم
سوال
کیا اس زمین پر زکاۃ ہوگی جو خرید کر چھوڑ دی ہو؟
جواب
اگر وہ زمین رہائش کے لیے لی ہو تو اس پر زکاۃ نہیں، اور اگر منافع کمانے کے لیے بیچنے کی نیت سے خریدی ہو تو اس پر زکاۃ واجب ہو گی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201245
تاریخ19-05-2019

