بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زمین پر زکات کا کیا حکم ہے؟

سوال

زمین جو رکھی ہوئی ہو اس پر زکاۃ کا کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ زمین اگر فروخت کرکے نفع کمانے کی نیت سے خریدی ہو تو اس کی ہر سال مارکیٹ ویلیو معلوم کرکے کل کا ڈھائی فی صد بطورِ زکات ادا کرنا لازم ہوگا، بصورتِ دیگر اس پر زکات لازم نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201231
تاریخ19-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں