میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خون کا نمونہ دینا
سوال
کیا میڈیکل جانچ کے لیے خون کا نمونہ دیا جا سکتا ہے جب کہ خون کے نمونہ کی مقدار ایک عام سرنج جتنی ہو؟
جواب
میڈیکل ٹیسٹ کے لیے خون کا نمونہ دینا جائز ہے، اگر آپ کا سوال روزہ سے متعلق ہے تو اس کا حکم ہے کہ روزہ کی حالت میں خون ٹیسٹ کے لیے خون دینے سے روزہ فاسد نہیں ہوتا۔البتہ وضو ٹوٹ جائے گا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201213
تاریخ18-05-2019

