کیا عمرہ کرنے سے حج ذمہ پر فرض ہوجاتا ہے؟
سوال
کیا وہ شخص جو حج کے لیے صاحبِ استطاعت نہیں، لیکن کچھ اسباب مہیا ہوجانے کی وجہ سے عمرہ کر لیتا ہے۔ تو کیا عمرہ کرنے کی وجہ سے حج بھی اس پر فرض ہو جاتا ہے؟ براہِ مہربانی راہ نمائی فرما دیں!
جواب
حج کی استطاعت نہ ہونے کی صورت میں صرف عمرہ کرنے سے حج ذمہ پر فرض نہیں ہوتا۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201208
تاریخ18-05-2019

