بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

زکاۃ کی ادائیگی کا طریقہ

سوال

زکاۃ  کس طرح سے دینی ہوتی ہے؟

جواب

ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر نقدی یا سامانِ تجارت یا ان چاروں چیزوں (سونا، چاندی، نقدی اور سامان تجارت) میں سے کوئی بھی دو چیزیں جن کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کے بقدر یا اس سے زائد ہو ملکیت میں ہونے سے آدمی صاحب نصاب بن جاتا ہے، اور پھر صاحب نصاب بننے کے بعد قمری حساب سے سال پورا ہونے کی صورت میں بھی اگر وہ شخص صاحبِ نصاب ہو تو اس وقت اس پر لازم ہے کہ اپنی ملکیت میں جتنا مال ہے اس کا چالیسواں حصہ (یعنی ڈھائی فی صد) کسی مستحقِ زکاۃ غریب شخص کو مالک بناکر زکاۃ کی نیت سے دے دے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201185
تاریخ18-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں