بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مساجد میں کرسی پر شوقیہ بیٹھنا

سوال

مساجد میں بہت سے افراد اور بچے بغیر کسی وجہ کے شوقیہ کرسی پر بیٹھ جاتے ہیں؟ اس کے بارے میں وضاحت فرمادیں!

جواب

مساجد اللہ تعالیٰ کا گھر اور نہایت ادب و احترام اور تواضع کے اظہار کی جگہ ہیں، اور زمین پر بیٹھنے میں تواضع اور ادب زیادہ ہے، جب کہ عذر (شدید بیماری یا وعظ وبیان) کے علاوہ کرسی پر بیٹھنا (جیساکہ سوال میں صراحت ہے کہ شوقیہ بیٹھنا) تواضع اور مسجد کے آداب کے خلاف ہے،  لہذا بغیر کسی مجبوری کے کرسی استعمال کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔

یہ حکم تو بغیر عذر کے مساجد میں کرسیوں پر بیٹھنے کا ہے، اوراگر شرعی مجبوری (بیماری) کے بغیر کرسی پر نماز ادا کی تو نماز ادا نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201180
تاریخ18-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں