بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 ربیع الثانی 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جس فاسٹ فوڈ کیفے کا اونر(مالک) شیعہ، قادیانی یا آغاخانی ہو اس سے خریداری کرنے کا حکم

سوال

اگر کوئی فاسٹ فوڈکیفے کا اونر شیعہ یا قادیانی یا آغاخانی ہو تو کیا وہاں سے فاسٹ فوڈلیا جاسکتا ہے?

جواب

قادیانیوں سے تو مکمل بائیکاٹ کرنا لازم ہے، اس لیے جس فاسٹ فوڈ کیفے کا اونر قادیانی ہو، اس کیفے سے کوئی بھی چیز خریدنا جائز نہیں ہے۔

البتہ کسی شیعہ یا آغا خانی کے مملوکہ فاسٹ فوڈ کیفے سے فاسٹ فوڈ خریدنے کی گنجائش ہے، بشرطیکہ ذبیحہ حلال ہو،  یعنی جس جانور کا گوشت خریدا جارہا ہو اس جانور کو کسی مسلمان نے ذبح کیا ہو۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144008201162
تاریخ17-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں