روزے میں بھاپ لینا
سوال
روزہ میں بھاپ لینا صحیح ہے؟
جواب
روزہ میں بھاپ لینا درست نہیں ہے، اس سے روزہ فاسد ہوجاتا ہے، قضا لازم ہوگی، کفارہ نہیں۔ ’’فتاوی شامی‘‘ میں ہے:
’’ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً لو ذاكراً؛ لامكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي‘‘. (الدر٢/ ٣٩٥، ط: سعيد)فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201159
تاریخ17-05-2019

