عمرہ کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟
سوال
جیسے حج کرنے والے کو ’’حاجی‘‘ کہتے ہیں عمرہ کرنے والے کو کیا کہتے ہیں؟
جواب
عمرہ کرنے والے کو ’’معتمر‘‘ کہتے ہیں، اور چوں کہ عمرہ بھی ایک اعتبار سے حجِ اصغر ہے؛ اس لیے کبھی عمرہ کرنے والے کو بھی حاجی کہہ دیا جاتاہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201151
تاریخ17-05-2019

