موبائل میں قرآنِ کریم کی بغیر وضو تلاوت کرنا
سوال
موبائل میں قرآن کو ڈاؤن لوڈ کرکے بغیر وضو کے پڑھنا جائز ہے؟
جواب
ضو کے بغیر قرآنِ کریم کی تلاو ت جائز ہے، لیکن قرآنِ کریم کو ہاتھ لگانا جائز نہیں ہے، اس لیے موبائل کی اسکرین پر اگر قرآن کریم کھلا ہوا ہو تو اسکرین کو وضو کے بغیر چھونا جائز نہیں ہے ، اس کے علاوہ موبائل کے دیگر حصوں کو مختلف اطراف سے چھونا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201150
تاریخ17-05-2019

