کسی چیز پر حلال کا مارک اپ لگا ہونا
سوال
کیا جن چیزوں پر حلال کا مارک لگا ہو وہ واقعی حلال ہیں؟ اور اگر باہر کے ملک میں بھی جن چیزوں پر حلال لکھا ہوا ہو کیا ہم وہ کھا سکتے ہیں؟
جواب
اگر کسی چیز پر ”حلال“ کا لوگو لگا ہو تو اس کی مطلقاً تصدیق نہیں کی جاسکتی، بلکہ مسلمانوں کے زیرِ نگرانی کام کرنے والے معتبر اور مستند حلال تصدیقاتی ادارے نے اگر اس کی تصدیق کی ہو تو اس حلال لوگو کا اعتبار ہوگا اور چیز حلال چیز تصور کی جائے گی ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201146
تاریخ17-05-2019

