مایا (کلف) لگے کپڑے پہننے کا حکم
سوال
کیافرماتےہیں مفتیان کرام اس مسئلہ کےبارےمیں کہ مائع لگےکپڑے پہننے کاکیاحکم ہے؟
جواب
اگر آپ کی مراد یہ ہے کہ کاٹن کے کپڑوں پر جو ’’مایا‘‘ (کلف) لگایا جاتاہے، اسے لگاکر استری کرنے کے بعد کپڑے پہن کر نماز ادا کرنا کیسا ہے؟ تو ایسے کپڑوں میں اگر کوئی ناپاکی نہ ہو تو نماز پڑھنا جائزہے۔ البتہ ایسے لباس میں آدمی کو خود پسندی سے بچنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201145
تاریخ17-05-2019

