بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مال پر زکاۃ کا وجوب رمضان میں ہوتا ہے یا سال گزرنے پر؟

سوال

زکاۃ  اس مال پر فرض ہے جو ایک سال تک جمع رہا یا رمضان المبارک میں جتنی رقم ہو؟

جواب

نصاب کے بقدر مال ملکیت میں آنے کے بعد اگر سال پورا ہونے کے بعد بھی نصاب کے بقدر یا اس سے زیادہ مال ملکیت میں ہوا تو اس وقت (سال پورا ہونے کے دن) جتنا مال ملکیت میں ہوگا اس کی زکاۃ  ادا کرنا لازم ہوگا چاہے رمضان کا مہینہ ہو یا رمضان سے پہلے یا بعد کا مہینہ ہو۔ زکاۃ  کے وجوب کا رمضان المبارک سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلکہ نصاب کے بقدر مال پر سال گزرنے سے زکاۃ  واجب ہوجاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201138
تاریخ17-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں