کرسی پر نماز پڑھنے والے کی امامت کا حکم
سوال
تراویح پڑھانے والا اگر کسی بیماری کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر تراویح اور وتر پڑھائے تو کیا یہ صحیح ہے?
جواب
جو شخص رکوع و سجود سے قاصر ہونے کی وجہ سے کرسی پر بیٹھ کر اشارہ سے نماز پڑھتا ہو اس کا امامت کرانا درست نہیں، اس کی اقتدا میں نماز نہیں ہوتی، لہذا اگر حافظ صاحب معذور ہیں اور اس کی وجہ سے کرسی پر نمازیں پڑھتے ہیں تو وہ اس حالت میں امامت نہ کریں۔
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 579):
"(و) لا (قادر على ركوع وسجود بعاجز عنهما) لبناء القوي على الضعيف". فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

