بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ترکے پر تقسیم کے بعد زکاۃ کا حکم

سوال

اگر کسی شخص کا انتقال ہو گیا اور اولاد نے ابھی ترکہ تقسیم نہیں کیا تو کیا اس مال پر زکاۃ  واجب ہوگی؟کس پر؟ اولاد نے شرعی طریقے سے تقسیم نہیں کیا، بلکہ آپس میں رضامندی سے بانٹ لیا تو کیا ان کے مالوں میں زکاۃ واجب ہے؟

جواب

مسئولہ صورت میں چوں کہ ترکہ بانٹ چکے ہیں؛ لہذا حساب لگاکر ہر ایک کو اپنے حصہ کی زکاۃ  خود ادا کرنی ہوگی، بشرطیکہ وہ پہلے سے صاحبِ نصاب ہو، یا حصہ کے مالک بن جانے کے بعد صاحبِ نصاب بن گیا ہو، اور اس پر سال گزر گیا ہو۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201125
تاریخ16-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں