بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

داڑھی مونڈنے والی مشین، شیونگ کریم اور شیونگ برش کی خرید و فروخت کا حکم

سوال

ایک شخص کی جنرل سٹور کی دکان ہے، اس نے دکان میں داڑھی مونڈنے والی مشین , شیونگ کریم اور شیونگ برش رکھے ہوئے ہیں تو کیا شرعاً ان آلات کا فروخت کرنا جائز ہے؟

جواب

مذکورہ آلات کا استعمال اگر داڑھی مونڈنے یا ایک مشت سے کم کرنے کے لیے کیا جائے تو یہ استعمال ناجائز ہے، لیکن اگر ان آلات کو مونچھوں یا گالوں کے بالوں کی صفائی کے لیے استعمال کیا جائے تو یہ استعمال جائز ہے۔ چوں کہ ان آلات کو جائز اور ناجائز دونوں طریقوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے؛ اس لیے ان آلات خرید و فروخت جائز ہے، لیکن ان کا ناجائز استعمال غلط ہے۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201119
تاریخ16-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں