Emoji ارسال کرنا
سوال
موبائل میں جو کارٹون تصویر ہوتی ہیں ، کیا ان کو میسج میں بھیجنا تصویر بنانے کے گناہ کے برابر ہے یا یہ کارٹون میسج میں بھیجنا جائز ہے؟
جواب
موبائل کی مختلف ایپلی کیشنز میں دی گئی جان دار کی تصویر یا کارٹون پر مشتمل ’’ایموجی ‘‘ کی سہولت استعمال کرنا ممنوع ہے، اگر چہ یہ خود تصویر بنانے کے حکم میں تو نہیں ہے، تاہم تصویر کی اشاعت کا باعث ضرور ہے، جس سے اجتناب نہایت ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

