بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیس رمضان کو مغرب کی نماز کے بعد مسنون اعتکاف شروع کرنا

سوال

ایک خاتون جو مکہ میں حدودِ حرم میں رہتی ہے، وہ بیسویں روزے کو مدینہ سے مکہ آئے اور عمرہ کرتے ہوئے مغرب حرم میں ہوجائے کیا اپنے گھر جاکر مغرب کے بعد سنت اعتکاف شروع کرسکتی ہے، یا نہیں ؟ مغرب کے بعد بیٹھنے سے سنت اعتکاف شمار ہوگا یا نہیں ؟

جواب

سنت اعتکاف کا وقت رمضان المبارک کی بیسویں تاریخ کو سورج غروب ہوتے ہی شروع ہوجاتا ہے، اس لیے معتکف کو سورج غروب ہونے سے پہلے نیت کرکے اعتکاف کی جگہ میں داخل ہونا ضروری ہے، لہذا مذکورہ عورت بیسویں تاریخ کو اگر  مغرب کی نماز کے بعد اعتکاف شروع کرے گی تو یہ مسنون اعتکاف نہیں ہوگا، بلکہ نفلی اعتکاف ہوجائے گا۔ فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201105
تاریخ16-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں