روزے کی حالت میں ٹی وی دیکھنا
سوال
کیا روزے کی حالت میں ٹی وی پر کوکنگ شوز دیکھ سکتے ہیں؟
جواب
ٹی وی پر کوئی بھی پروگرام ہو روزے یا غیر روزے کی حالت میں دیکھنا جائز نہیں۔اور روزے کی حالت میں جان دار کی تصاویر پر مشتمل پروگرام دیکھنا تو اور بھی گناہ کی بات ہے۔لہذا اس سے اجتناب ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201102
تاریخ16-05-2019

