رہائشی پلاٹ پر زکاۃ
سوال
رہائش بنانے کی نیت سے پلاٹ خریدا ہوا ہے دو سال سے، ابھی رہائش تعمیر نہیں کی اس پہ زکاۃ واجب ہے یا نہیں؟
جواب
رہائشی پلاٹ پر زکاۃ واجب نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201096
تاریخ15-05-2019

