السلام علیکم کی جگہ AS لکھنا
سوال
السلام علیکم کی جگہ As کہنا کیسا ہے؟
جواب
’’السلام علیکم‘‘ کے الفاظ احادیث سے ثابت ہیں، AS السلام علیکم کی فقط علامت تو بن سکتی ہے، تاہم اس کے قائم مقام یا بعینہ السلام علیکم نہیں بن سکتا، اس طرح لکھنے یا کہنے سے سلام کی سنت اور فضیلت حاصل نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201086
تاریخ15-05-2019

