بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

روزہ کی حالت میں اگربتی جلانا

سوال

روزے کی حالت میں اگربتی جلانا کیسا ہے؟ کیا روزہ مکروہ ہوجاتا ہے یا نہیں؟

جواب

روزہ کی حالت میں اگر بتی جلانا منع نہیں ہے، اس سے  اگر بتی  کی جو  خوشبو  خود بخود آجائے اس سے روزہ فاسد نہیں ہوتا، البتہ اگربتی جلا کر خود اس کےدھواں کو سونگھا، جس کی وجہ سے دھواں اندر چلے گیا تو  اس سے روزہ فاسد ہوجائے گا، لہذا احتیاط یہی ہے کہ روزہ کی حالت میں اگربتی نہ جلائی جائے۔

فتاوی شامی (2/ 395):

"ومفاده أنه لو أدخل حلقه الدخان أفطر أي دخان كان ولو عوداً أو عنبراً له ذاكراً لإمكان التحرز عنه، فليتنبه له كما بسطه الشرنبلالي.

(قوله: أنه لو أدخل حلقه الدخان) أي بأي صورة كان الإدخال، حتى لو تبخر ببخور وآواه إلى نفسه واشتمه ذاكراً لصومه أفطر؛ لإمكان التحرز عنه، وهذا مما يغفل عنه كثير من الناس".  فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201081
تاریخ15-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں