1440ھ بمطابق 2019 میں صدقہ فطر کی مقدار
سوال
صدقہ الفطر کی مقدار کیا ہے اس سال؟
جواب
دارالافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کی جانب سے امسال 1440ھ بمطابق 2019 میں کراچی اور اس کے مضافات کے لیے صدقۃ الفطر کی رقم مندرجہ ذیل طے کی گئی ہے:
گندم: 90
جو: 260
کھجور: 900
کشمش: 1500
یہ مقدار کراچی اور اس کے مضافات میں رہنے والوں کے لیے مقرر کی گئی ہے، اگر آپ کسی اور جگہ رہتے ہیں اور صدقۂ فطر گندم سے دینا چاہتے ہیں تو بازار میں دو کلو گندم (احتیاطاً) کی جو قیمت ہے اس کے مطابق دے دیں ، اور کھجور اور کشمش وغیرہ سے دینا چاہتے ہیں تو ان کے ساڑھے تین کلو کی بازار میں جو قیمت ہے اس کے مطابق ادا کردیں، یا اس شہر میں کسی مستند ادارے کی طرف سے صدقہ فطر کی متعین کی گئی رقم کے مطابق ادا کردیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

