بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فرائض کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا کرنا

سوال

سوال مختصر ہے اور جواب بھی مختصر عنایت فرما دیجیے۔ کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھا کر دعا مانگا کرتے تھے اور کیا تمام مقتدی اول سے آخر اس دعا میں شریک ہوتے؟

جواب

فرض نماز کے بعد ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا آپ ﷺ سے ثابت ہے، اور فرض کے بعد آپ ﷺ نے دعا کی ترغیب بھی دی ہے، اس سلسلے میں جو  مختلف روایات منقول ہیں وہ  فرض نمازوں کے بعدہاتھ اٹھاکراجتماعی دعاکے ثبوت واستحباب کے لیے کافی ہیں، لیکن یہ لازم اور ضروری بھی نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم

تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر فتوی ملاحظہ فرمائیں:

فرض نماز کے بعد اجتماعی دعا کا حکم

فرائض کے بعد اجتماعی دعا بدعت نہیں

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144008201038
تاریخ14-05-2019

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں