واجب الوصول تنخواہ پر زکاۃ کا حکم
سوال
میرے پاس 5 تولہ سونا اور نقدی ایک لاکھ روپے ہیں . اور میں جس کمپنی میں کام کرتا ہو وہ تین ماہ کی تنخواہ روک کر رکھتے ہیں . پوچھنا یہ ہے کہ میری تین ماہ کی جو تنخواہ روک کر رکھتے ہیں کمپنی والے اس کی بھی زکاۃ دینی ہوگی؟
جواب
کمپنی والوں نے جو تنخواہ روک رکھی ہے وہ اب تک آپ کی ملکیت میں نہیں آئی، وہ دین ضعیف ہے۔ لہٰذا آپ پر اس مال کی زکاۃ دینا لازم نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201033
تاریخ14-05-2019

