بیٹی کو زکاۃ دینا
سوال
کیا والد اپنی غریب بیٹی کو جس کا شوہر بھی مالی لحاظ سے نہایت ہی کم زور ہے ، کو زکاۃ دے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب
والد اپنی بیٹی کو اپنی زکاۃ کی رقم نہیں دے سکتا ۔البتہ اگر داماد غریب ہے اور مستحقِ زکاۃ ہے تو سسر اپنے داماد کو زکاۃ دے سکتا ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201031
تاریخ14-05-2019

