تنخواہ پر زکاۃ کا حکم
سوال
ابھی مئی 2019ء کی تنخواہ ملی نہیں ہے ،کیا اس تنخواہ کی بھی زکاۃ دینا ہوگی؟ جب کہ ہم زکاۃ یکم رمضان کے حساب سے دیتے ہیں؟
جواب
اگر آپ کی زکاۃ کی ادائیگی کا دن آچکا ہے اور تنخواہ کی رقم آپ کو نہیں ملی تو اس رقم پر زکاۃ نہیں ہے ۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144008201023
تاریخ14-05-2019

